راولپنڈی( جنرل رپو رٹر ) آل پاکستان ورکرز فیڈریشن اور سی ڈی اے مزدور یونین کے سیکرٹری جنرل چوہدری محمد یاسین و مزکزی چیئرمین چوہدری عبدالرحمن عاصی کا میونسپل کارپوریشن آفس آمدجہاں میونسپل لیبر یونین کے نو منتخب صدر راجہ ہارون جنرل سیکرٹری پادری شاہد رضا اور ان کی پوری کابینہ کو مبارکباد پیش کی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اس موقع پر میونسپل لیبر یونین کے صدر راجہ ہارون،جنرل سیکرٹری پادری شاہد رضا،چنگیز بھٹی ،عبدالوحید، دانش عباسی ارشد خان جدون شاہدخان ،شان چیدا،طارق یوسف،ملک غضنفر، صوفی فیاض ذیشان اکبر حیدرودیگر بھی موجود تھے مہمان خصوصی چوہدری یاسین کا کہنا تھا کہ میونسپل لیبر یونین کے نو منتخب صدر راجہ ہارون اور ان کی پورے پینل کو کلین سویپ کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں راجہ ہارون اور کی پوری ٹیم سارا سال مزدوروں کے بنیادی مسائل حل کرنے میں دن رات کوشاں رہیں یہ ان کی محنت اور کام سے لگن کا نتیجہ ہے کہ اس سال بھی کارپوریشن ملازمین نے انھیں بھاری اکثریت سے کامیابی دلوائی آخر میں راجہ ہارون اور ان کی ٹیم نے سیکرٹری جنرل آل پاکستان ورکرز فیڈریشن اور سی ڈی اے مزدور یونین چوہدری یاسین کا شکریہ ادا کیاراجہ ہارون نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ سیاست کو عبادت سمجھا جب کبھی بھی میرے کسی بھی ورکر پر مشکل وقت آیا اسی وقت اسے حل کرنے کی پوری کوشش کی آئندہ بھی اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں ہمیشہ کی طرح اس اسال بھی ملازمین کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گے۔