جنوبی وزیرستان: چیک پوسٹ داخلے کی کوشش ناکام، بارودی گاڑی سے خودکش حملہ، 10 خوارج ہلاک

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ خبر نگار خصوصی) آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج نے جنوبی وزیرستان اور ٹانک کی سرحد پر جنڈولہ میں سکیورٹی فورسز کی پوسٹ پر حملے کی کوشش کی۔ سکیورٹی فورسز نے خوارج کی پوسٹ میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی۔ خوارج نے بارودی مواد سے بھری گاڑی کو چوکی کی دیوار سے ٹکرا دیا۔  بہادر جوانوں نے دلیری سے مقابلہ کیا اور دشمن کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں تمام 10 خوارج کو چوکی کی بیرونی دیوار کے باہر ہلاک کر دیا۔ مارے گئے خوارج میں ایک خود کش حملہ آور بھی شامل ہے۔ علاقے میں کسی بھی باقی خوارج کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جنڈولہ ٹانک میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر خوارج کاحملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن