لاہور(سپورٹس رپورٹر)آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ کوالیفائیر میں سکاٹ لینڈ نے تھائی لینڈ کو 58 رنز سے ہرا دیا۔ایل سی سی اے گرائونڈ لاہور میں سکاٹ لینڈ کی ٹیم نے 41 اوورز میں 206 رنز بنائے،کیتھرین برائس نے 60، میگن میکوئل نے 57 اور ایلیسا لیسٹر نے 38 رنز کی اننگز کھیلی۔ تھیپاتا موتھا وانگ اور اونیکا کمچمپو نے3,3 اور نٹایا بوچاتھم نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔تھائی لینڈ کی ٹیم 148 رنز پر آئوٹ ہوگئی ،نتھاکھم چنتھم نے 63،نٹایا بوچاتھم نے 20 اور چنیڈاستینگ نے 18رنز بنائے۔ ابطحیٰ مقصود، رچل سلیٹر اور کیتھرین فریزر نے 3,3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ کیتھرین فریزر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔پاکستان ویمنز ٹیم کی کھلاڑیوں نے ایک روز آرام کے بعد پریکٹس سیشن میں شرکت کی ۔ گرین شرٹس آج دن دو بجے تیسرامیچ ویسٹ انڈیز کیخلاف قذافی سٹیڈیم میں کھیلیں گی۔ ہیڈ کوچ محمد وسیم کی نگرانی میں پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں نے بائولنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کی۔پلیئرزکی سکلز ڈویلپمنٹ پربھی فوکس کیا گیا۔گراؤنڈ کے علاوہ باب وولمر انڈور سکول میں نیٹ پریکٹس بھی کی گئی۔ تین گھنٹے تک جاری رہنے والے سیشن میں تمام کھلاڑیوں نے بھرپور شرکت کی۔