بھارت پاکستان کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا: فواد چوہدری

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان نے یہ تاثر ختم کر دیا کہ بھارت سائوتھ ایشیا کا اسرائیل ہے۔انسداد دہشتگردی عدالت لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان نے ہر محاذ پر بھارت کو مثر جواب دیا ہے،پاکستان کی ایئر فورس نے بھارت کے 6 جنگی طیارے مار گرائے اور انڈین ایئر بیس کو تباہ کر دیا۔ انڈین ایئر فورس کو اس نوعیت کا نقصان پہلے کبھی نہیں ہوا۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت پاکستان کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا کیونکہ پاکستان کی عسکری طاقت اور قوم کا اتحاد اس کا اصل ہتھیار ہے۔ بھارت کے لوگ چین، سعودی عرب اور امریکہ سے رابطے میں تھے کہ جنگ بند کروائی جائے۔فواد چوہدری نے کہا کہ اصل جنون وہی ہوتا ہے جو عمل میں نظر آئے اور پاکستان نے دنیا کو دکھایا کہ ہم اپنے دفاع میں کتنے سنجیدہ اور مضبوط ہیں،پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے اور پاکستان کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کی ایئرفورس نے چند گھنٹوں میں بھارت کے 5 طیارے گرائے، بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان نے 20 ایئر بیسز تباہ کیں۔انہوں نے کہا کہ نیوکلیئر بہت بعد کی بات ہے، ٹریڈیشنل وار میں پاکستان نے بھارت کو دھول چٹائی ہے، پاکستان کو جو کرنا چاہیے تھا وہ کیا، پوری قوم افواج پاکستان، پاک فضائیہ کی شکرگزار ہے، دنیا میں تاثر پھیلا ہوا تھا کہ ہندوستان سائوتھ ایشیا کا اسرائیل ہے، پاکستان نے یہ بھی تاثر ختم کیا کہ ہندوستان سائوتھ ایشیا کا اسرائیل ہے۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان طے کرتا ہے کہ سائوتھ ایشیا کی پاور پولیٹکس کیسے ہونی ہے ۔انہوںنے کا کہ افواج پاکستان کے جوانوں نے جان ہتھیلی پر رکھ کر ہندوستان کو دھول چٹائی، افواج پاکستان نے ملک وقوم کا سر فخرسے بلند کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن