لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان فرنیچر کونسل کا وفد چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں کاشف اشفاق کی سربراہی میں چین کے کامیاب دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گیا۔ دورے کا مقصد دو طرفہ تعاون کو مضبوط اور پاکستان کی فرنیچر کی برآمدات کو فروغ دینا ہے۔ یہ دورہ فرنیچر سیکٹر کی عالمی مسابقت کو بڑھانے، چین کی وسیع مارکیٹ تک رسائی اور اس کی جدید مینوفیکچرنگ مہارت سے فائدہ اٹھانے کی کوششوں کا عکاس اور برآمدات کو متنوع بنانے اور عالمی ویلیو چینز کے ساتھ انضمام کے وسیع تر حکومتی ایجنڈے کے ساتھ ہم آہنگ ہے۔ پی ایف سی پاکستان کو گھریلو، تجارتی اور ہوٹل فرنیچر کی صنعت میں ایک اہم کھلاڑی کے طور پر متعارف کرانے کیلئے پر عزم ہے۔