فیروز والہ : شادی کی تقریب میں ہوئی فائرنگ ‘3افراد گرفتار‘اسلحہ برآمد

فیروزوالہ (نامہ نگار) فیکٹری ایریا پولیس نے شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے3 افراد کو گرفتار کرلیا۔ملزمان سے جدید اسلحہ برآمد کر لیا۔ نین سکھ کے قریب شادی ہال کے باہردولہا کے دوست ہوائی فائرنگ کر رہے تھے ۔ فیکٹری ایریاپولیس نے چھاپہ مار کر تین ملزموں کو فائرنگ کرتے ہوئے گرفتار کر کے قبضہ سے اسلحہ برآمدکرلیا ۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔

ای پیپر دی نیشن