تاجر برادری کا فارمر ایسوسی ایشن پاکستان تشکیل دینے کا اعلان

لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان کی تاجر برادری کا فارمر ایسوسی ایشن پاکستان تشکیل دینے کا اعلان،اس حوالے سے ٹریڈ ایکٹ 2013 کے تحت ڈائریکٹر جنرل ریگولیٹر ٹریڈ ارگنائزیشن کے پاس لائسنس کی منظوری کیلئے باقاعدہ درخواست دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس ضمن میں فارمل ایسوسی ایشن پاکستان کے ساتھ میاں شفقت علی، میاں شوکت علی حسن علی ایوب خان گھلو ،چوہدری واجد علی،ہارون شفیق چوہدری، میاں راجن سلطان پیرزادہ ،شکیل احمد علی محسن شہیز گردیزی اور محمد ظفر حیات شراکت دار ہونگے۔ واضح رہے کہ فارمز ایسوسی ایشن پاکستان کے قیام کا مقصد تاجر برادری کو درپیش محکمانہ مسائل کے حل کا تدارک اور ملکی معاشی معاملات میں بہتری لانا ہے جبکہ کاروباری برادری کو اپنے کاروبار کیلئے آسانیاں و نئی تجارتی منڈیوں تک رسائی ہے۔

ای پیپر دی نیشن