لاہور(کامرس رپورٹر) سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر افتخار علی ملک نے کہا تیزی سے ابھرتے ہوئے عالمی منظر نامے میں تکنیکی ترقی نہ صرف دفاعی میدان بلکہ پائیدار اقتصادی ترقی کیلئے بھی اہم ہے۔ تکنیکی طور پر ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک کے درمیان خلیج بڑھ رہی ہے جس سے قومی سلامتی اور اقتصادی خودمختاری کو سنگین چیلنجز درپیش ہیں۔ جدید ترین ٹیکنالوجی کا حصول اور اس میں مہارت کوئی آپشن نہیں بلکہ سٹریٹجک لحاظ سے ناگزیر ہے۔ خاص طور پر پاک بھارت کشیدگی، دفاعی تیاریوں اور معاشی خوشحالی کے تناظر میں یہ انتہائی ضروری ہے۔