آپریشن بنیان مرصوص قومی یکجہتی‘طاقت ‘غیر متزلزل عزم کی علامت: عارف سندھیلہ  

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن پنجاب اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی بہادر افواج نے آپریشن بنیان مرصوص کے ذریعے بھارتی جارحیت کیخلاف موثر جوابی کارروائی کرکے دشمن پرواضح کردیا کہ پاکستان اپنی سالمیت کا تحفظ اور جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے یہ آپریشن ہماری قومی یکجہتی‘طاقت اور غیر متزلزل عزم کی زبردست علامت ہے، ہم اپنی بہادرافواج کو سلام پیش کرتے ہیں جو پاکستان کی خودمختاری اور وقار کا بے مثال جرات و قربانی کے ساتھ دفاع کر رہی ہے ہم خاص طور پر پاک فضائیہ کے شاہینوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیںجو ہر جارحیت کا باوقار اور درست جواب دینے کیلئے ہر دم تیار رہتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن