لاہور(کامرس رپورٹر) پنجاب سیڈ کارپوریشن کے مینیجنگ ڈائریکٹر علی ارشد رانا نے کہا وفاقی حکومت کے زرعی شعبے کی گروتھ کو بہتر بنا کر 2030 تک اس کی برآمدات کو 125 ارب ڈالر تک بڑھانے کے منصوبے کیلئے پنجاب سیڈ کارپوریشن زیادہ پیداوار ی صلاحیت کے حامل بیجوں کی فراہمی کے ذریعے اپنا کلیدی کردار ادا کرنے کیلئے پر عزم ہے۔ 100 روزہ ٹرانسفارمیشن پلان کا مقصد نئے رجحانات کی پیروی کرتے ہوئے استعداد میں اضافہ کرنا تھا جس کے انتہائی مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ علی ارشد رانا نے کہا زیادہ پیداوار ی صلاحیت کے حامل نئے بیجوں کی تیاری کیلئے ریسرچ پر بھرپور توجہ مرکوز ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں 400 ارب روپے سے زائد کے زرعی ٹرانسفارمیشن پلان پر عملدرآمد جاری ہے ۔