نوجوان افسرخدمت خلق کومشن بنائیں،پیشہ ورانہ صلاحیتیں بروئے کارلائیں:ملک مبشراحمد خان

لاہور(نوائے وقت رپورٹ) سابق آئی جی جیل وسنیئر ممبرانکوائری ملک مبشر احمد خان نے مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے افسروں سے خطاب کرتے ہوئے  اپنے وسیع تجربے اورمعلومات کا تبادلہ کیا ۔انہوں نے عوامی مسائل کے حل کیلئے اعلیٰ افسروں کے کردارپرروشنی ڈالی۔ انہوں نے افسروں پر زور دیا کہ وہ ایمانداری، پیشہ ورانہ مہارت اور عوام کی فلاح و بہبود کے عزم کو برقرار رکھیں۔قبل ازیں حاضرین کوبتایاگیاکہ ملک مبشر احمد خان ایک بہادر، نڈر، پڑھے لکھے، تجربہ کار اور اصول پسند افسر ہیں۔

ای پیپر دی نیشن