"گڈ ٹچ بیڈ ٹچ   "   آگاہی نصاب میں شامل کی جائے‘ محکمہ داخلہ کا سکول ایجوکیشن کو مراسلہ

لاہور (نیوز رپورٹر) محکمہ داخلہ نے کم سن بچوں کے ساتھ بدسلوکی کے واقعات کی روک تھام کیلئے احسن اقدام اٹھایا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے "گڈ ٹچ بیڈ ٹچ" بارے آگاہی بچوں کے نصاب میں شامل کرنے کی سفارش کی ہے۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق محکمہ داخلہ نے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے نام مراسلہ جاری کیا ہے جس میں بتایا گیا کہ بچوں کو ذاتی حفاظت کے بارے میں تعلیم دینا وقت کی ضرورت ہے۔ کم سن بچوں کو احسن انداز میں مناسب اور نامناسب جسمانی رویہ بارے بتایا جائے اور ابتدائی کلاسز کے سلیبس میں گڈ ٹچ بیڈ ٹچ بارے آگاہی کو شامل کیا جائے۔ والدین اور اساتذہ بچوں کو بتائیں کہ گھر اور باہر نامناسب رویے کو کیسے رپورٹ کیا جائے۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق بچوں کو سکھایا جائے کہ جنسی استحصال کی کوشش کرنے والوں سے ڈرنا نہیں بلکہ انہیں بے نقاب کرنا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن