دوافرادکاخانہ بدوش خاتون پر وحشیانہ تشدد،سرکے بال مونڈ دئیے

گگومنڈی(نامہ نگار)نواحی گائوں225۔ای بی کی خانہ بدوش خاتون پروین بی بی اپنی جھگی میں موجودتھی کہ اس دوران دیہہ ہذاکے ہی رہائشی قاسم علی اورعمران نے وہاں آکراسے بہیمانہ تشددکانشانہ بناڈالاملزمان ضعیف العمرپروین بی بی کوبالوں سے پکڑکرسرعام گھسیٹتے رہے اورقینچی سے پروین بی بی کے سرکے بال بھی کاٹ دئیے پروین بی بی نے بتایاکہ ملزمان نے چوری کاجھوٹاالزام لگاکرمجھے ناحق تشددکانشانہ بنایاہے15کی کال پرپولیس نے کاروائی شروع کردی ہے تاحال مقدمہ درج نہیں ہوسکاہے متاثرہ نے ڈی پی اووہاڑی سے انصاف  کی اپیل کی ہے

ای پیپر دی نیشن