لاہور(نیوز رپورٹر)سی ایس اے الومنائی کا ایک اہم اجلاس پنجاب سول آفیسرز میس، جی او آر-1، لاہور میں ہوا، جس میں 21 فروری 2025 کو مایو گارڈنز میں ہونیوالے سالانہ الومنائی عشائیے کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں سینئر سرپرستوں جاوید نثار سید، راؤ تحسین علی خان، جی ایم سکندر، عبدالباسط خان، جاوید انور، اور ندیم رضوی نے خصوصی شرکت کی۔ اس کے علاوہ چیئرمین فیض احمد چدھڑ، جنرل سیکرٹری عاصم رضا، پنجاب چیپٹر کے وائس چیئرمینز اور ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس میں اس امر پر زور دیا گیا کہ عشائیے کو بہترین انداز میں منظم کیا جائے۔