لاہور (خصوصی نامہ نگار)نائب امیر جماعتِ اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے امریکی صدر ٹرمپ کے غزہ فلسطین پر ازسرِنو جنگ مسلط کرنے اور غزہ کی زمین ہڑپ کرنے کی دھمکیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ایسی دھمکیاں نہ صرف مشرقِ وسطیٰ بلکہ پوری دنیا کے امن کو تہہ و بالا کرنے کی بھونڈی سازش ہے۔ لیاقت بلوچ نے جمہوریہ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان کے دورہ پاکستان کا خیرمقدم کیا، یہ دورہ خطہ میں بڑھتے خطرات اور نئی صف بندیوں کے تناظر میں بہت اہم ہے۔ پاکستان اور ترکیہ کے عوام میں بے پناہ گہری محبتیں اور اعتماد کا رشتہ ہے۔