مذاکرات کا کچھ پتہ نہیں ڈھیٹ لوگ ہیں، ڈاکٹر عارف علوی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق صدر عارف علوی نے فیض حمید مقدمہ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے اچھی بات یہ ہوئی ان کے اوپر سیاست میں حصہ لینے کا مقدمہ چل رہا ہے۔ اس کے بعد بھی جو لوگ سیاست میں حصہ لے رہے ہیں کہیں وہ اپنے لئے قبر تو نہیں کھود رہے؟ سندھ ہائیکورٹ آئینی بینچ کے روبرو پیشی کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں ان کا کہنا تھا موجودہ صورتحال میں جو سینئرز اپنا کردار ادا کرسکتے تھے لیکن جونیئرز ان کو وہ عزت ہی نہیں دے رہے۔ جب وہ اپنے فوجیوں کو عزت نہیں دے رہے تو ہمیں کیاعزت دیں گے؟ صورتحال کو بہتر بنا نے کے لئے کردار ادا کر نے کو تیار ہوں۔ سابق صدر نے مذاکرات سے متعلق سوال پر جواب دیا کہ کچھ پتہ نہیں ہے ڈھیٹ لوگ ہیں۔ قبل ازیں سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے سابق صدر عارف علوی کو گرفتار کرنے سے روکتے ہوئے ان کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات سے متعلق درخواستوں پر ایف آئی اے، پولیس و دیگر اداروں کو نوٹس جاری کر دیئے۔ عدالت نے سابق صدر کی گرفتاری سے روکتے ہوئے ریمارکس دیئے عدالتی اجازت کے بغیر عارف علوی کیخلاف کوئی قدم نہ اٹھایا جائے۔ ان کیخلاف کوئی خفیہ مقدمہ ہو تو عدالت کو آگاہ کیا جائے۔عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا یہ سابق صدر ہیں کیا اداروں کو لگتا ہے یہ کوئی قتل کردیں گے۔ ان کی اتنی توعزت کی جائے۔ 

ای پیپر دی نیشن