پاک بھارت جنگ بندی، فلائٹ شیڈول متاثر،150 پروازیں منسوخ

کراچی(کامرس رپورٹر)پاک بھارت کشیدہ صورتحال سے متاثر ہونیوالا فلائٹ شیڈول معمول پرنہ آسکا۔پاک بھارت جنگ بندی اورفلائٹ شیڈول بہترہونے کے باوجود اتوارکوملک بھر کی 150 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں،منسوخ کی گئی پروازوں میں ایک سواڑتیس بین الاقوامی پروازیں بھی شامل ہیں۔درجنوں پروازیں غیریقینی صورتحال کاشکار ہیں،کراچی ایئرپورٹ کی45،لاہور کی 38 ،اسلام آبادکی 40 پروازیں منسوخ ہوئیں،ملتان کی10،پشاورکی11اورسیالکوٹ کی6 پروازیں منسوخ کی گئیں،منسوخ کی گئی پروازوں میں 138بین الاقوامی پروازیں شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن