فتح جنگ(نامہ نگار)سابق وفاقی وزیر ماحولیات ملک امین اسلم،چوہدری طلعت مسعود حصار،ملک نومی خان بٹھو کے ہمراہ ڈرون حملے میں شہید ہونے والے جبی کسراں کے رہائشی ملک محبوب کے کے گاں جبی پہنچ گئے انھوں نے لواحقین سے تعزیت اور شہید کے درجات کی بلندی کی دعا بھی کی انھوں نے کہا ہے کہ فوج نے جوابی کاروائی کر ہمارا سر فخر سے بلند کر دیا ہے ہم سب متحد ہیں ور اپنی فورسز کے ساتھ ہیں اٹک کے لوگ بہادر اور دلیر ہیں بزدلانہ کاروائیوں سے خوفزدہ نہیں ہونگے ان خیالات کا اظہار انھوں نے تحصیل فتح جنگ کے گاں جبی کسراں میں شہید کے لواحقین سے تعزیت اور درجات کی بلندی کی دعا کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ ہمارے ایک کسان بھائی جو اپنے کھیتوں میں کام میں مصروف تھے بھارتی دہشت گردی کا نشانہ بنے معصوم اور نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا بد ترین دہشت گردی اور انسانیت دشمنی ہے اٹک غازیوں اور شہدا کی دھرتی ہے ہمارے لوگ بہادر دلیر اور جرات مند ہیں ڈرنے والے نہیں ہیں ہمیں اپنی فوج پر فخر ہے جنھو ں نے مودی کی جارحیت کا بھر پور جواب دیا ہے پاکستان نے مودی کے دانت کھٹے کر دئیے ہیں ہماری آرمی ائیر فورس اور نیوی پاکستان کی سرحدوں کی محافظ ہے ان کی وجہ سے ہی ہم سکون کی نیند سوتے ہیں۔