گجرات میں دیرینہ دشمنی پر جنازہ پڑھ کر لوٹنے والے 2 دوست قتل

گجرات (نامہ نگار) کوٹلہ میں دوہرے قتل کی واردات، مسلح افراد مخالفین کو موت کے گھاٹ اتارنے کے بعد فرار ہو گئے۔ تھانہ ککرالی کے علاقہ شیخ پور سریعہ میں راجہ وقار شہید کی نماز جنازہ ادائیگی کے بعد نکلتے ہوئے گائوں کے راجہ آصف کو اس کے دوست ملک زاہد سکنہ بھنڈ گراں سمیت موٹرسائیکل سوار مسلح افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرا رہو گئے۔ دونوں افراد موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گئے۔ نعشیں پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے کارروائی شروع کر دی گئی۔ پولیس کے مطابق مقتولین اور ملزموں کے درمیان دشمنی چلی آرہی ہے، مقتول راجہ آصف کچھ عرصہ قبل ہی جیل سے رہا ہوا تھا۔

ای پیپر دی نیشن