لاہور(نیوز رپورٹر)پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور پنجاب پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے تعاون سے پنجاب کے سینئر سول ججز اور جوڈیشل مجسٹریٹس کیلئے پنجاب جوڈیشل اکیڈمی لاہور میں ای پروکیو رمنٹ سسٹم کے حوالے سے ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ سیشن کے دوران پی پی آر اے منیجنگ ڈائریکٹر وقار عظیم نے شرکاء کو پی پی آر اے کے قانونی فریم ورک بارے تفصیلی آگاہی فراہم کی جبکہ پی آئی ٹی بی ٹیم نے شرکاء کو ای پروکیورمنٹ سسٹم کے مختلف ماڈیولز کے حوالے سے ڈیمو بھی دیا ۔ پی آئی بی چیئرمین فیصل یوسف کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی پر مبنی ای پروکیورمنٹ سسٹم سرکاری خریداری کے عمل کو مزید شفاف، محفوظ اور مؤثر بناتا ہے‘ وینڈرز ملک کے کسی بھی حصے سے آن لائن بولیاں لگا سکتے ہیں ۔