گوجرانوالہ:موٹر وے پولیس کی سیکٹر آفس میں ٹرانسپورٹرز کیساتھ میٹنگ

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)موٹروے پولیس کی طرف سے ٹرانسپورٹرز حضرات کیلئے خصوصی ہدایات ،افسران بالا کی ہدایت کے پیش نظر سیکٹرآفس موٹروے پولیس گوجرانوالہ میںٹرانسپورٹرز کے ساتھ ایک تفصیلی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔شرکا کو موٹروے پولیس کی طرف سے مسافروں کی حفاظت کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔میٹنگ میں ایس ایس پی فرخ رضا نے کہا کہ پی ایس وی اور ایچ ٹی وی ڈرائیوروں کیلئے ڈرائیونگ ٹریننگ کاآغاز کیا جارہا ہے جس کا مقصد ڈرائیوروں میں روڈ سیفٹی کے شعور کو بیدار کرنا ہے،کورس کے اختتام پر پاس ہونیوالے ڈرائیورز کو سرٹیفکیٹ سے بھی نوازا جائے گااس کے علاوہ انہوں نے مزید کہا کہ آئی جی کے احکامات کے پیش نظر پی ایس وی اور ایچ ٹی وی ڈرائیوروں کے ڈرائیونگ لائسنس،گاڑیوں کے روٹ پرمٹ اور فٹنس سرٹیفکیٹ کو باقاعدہ چیک کیا جائے گااور بار بار خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی،آخر پر ٹرانسپورٹرز حضرات کے مسائل بھی سنے گئے اور انکو حل کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی گئی،تمام ٹرانسپورٹرز حضرات نے موٹروے پولیس کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا۔

ای پیپر دی نیشن