مولانا عبدالرحمن اویسی انتقال کرگئے قبرستان میانی صاحب سپرد خاک

لاہور (خصوصی نامہ نگار) ممتاز عالم دین اورجامعہ اشرفیہ لاہور کے فاضل مولانا عبدالرحمن اویسی گزشتہ روز 62 برس کی عمر میں جامع مسجد اویس قرنی محلہ کشمیریاں لیاقت آباد کوٹ لکھپت لاہور میں فجر کی نماز پڑھانے سے ایک منٹ قبل اچانک حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے مسجد میں ہی انتقال کرگئے۔ وہ اس مسجد میں عرصہ 35سال سے امامت وخطابت کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔مرحوم انتہائی متقی و پرہیز گار اور نیک سیرت انسان تھے۔ سینکڑوں علما، طلبہ عزیز و اقارب اور تما م شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مرحوم کو قبرستان میانی صاحب لاہور میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن