ٹنڈو الہ یار (نوائے وقت رپورٹ) سابق صدر آصف علی زرداری نے کارکنوں سے خطاب میں کہا ہے کہ الیکشن آ رہے ہیں اور دشمنوں کو بتائیں گے۔ یہ شہیدوں کی پارٹی ہے۔ پیپلز پارٹی ملک بھر میں کامیاب ہو گی۔ ملک میں عام انتخابات ہونے والے ہیں۔ کارکن بھرپور تیاری کریں۔ الیشکن میں بھرپور حصہ لیں گے۔ ہم نے ہمیشہ عوام کی خدمت پر یقین کیا ہے۔ پی پی اور مجھ پر الزام لگائے جاتے ہیں کہ ہم نے کوئی کام نہیں کئے۔ اﷲ تعالیٰ نے ہمیں جب بھی موقع فراہم کیا ہم نے عوام کی خدمت کی۔ الیکشن میں مخالفین کو بدترین شکست دیں گے۔