لاڑکانہ(بیورورپورٹ) لاڑکانہ میں روحانی طلبہ جماعت ضلع کے عہدیداران کا اجلاس ضلعی صدر شیر محمد بھٹو کی صدارت ان کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا، جس کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا، بعد ازاں تمام عہدیداران نے مرکز کی جانب سے مئی کے مہینے کے لیے دیے گئے ٹاسک، تربیتی ورکشاپ اور بزنس کاؤنسلنگ کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر شیر محمد بھٹو نے کہا کہ تمام عہدیداران کی آراء کو مدنظر رکھتے ہوئے شیڈول جاری کیا جائے گا اور آئندہ ہفتے برانچوں کے دورے کیے جائیں گے۔