پاکستان نے بھارت کے بزدلانہ حملوں کا منہ توڑ جواب دیا،طارق وحید بٹ

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے ) پاک افواج کے آپریشن  بنیان مرصوص نے بھارت میں تباہی مچا دی بھارتی فوج کے دانت کھٹے کر دیے۔ دشمن کی فوج تھر تھر کانپ رہی ہے ان خیالات کا اظہار پیپلز ٹریڈرز سیل کے صدر طارق وحید بٹ نے پاکستانی افواج کی فتح پر مٹھیائی تقسیم کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کی 25 کروڈ عوام پاک فوج کے شانہ باشانہ کھڑی تھی کھڑی ہے اور کھڑی رہے گئی اس موقع پر پیپلز ٹریڈرز سیل کے سینئر نائب صدر پرویز چوہدری نے کہا عوام کو پاکستان کی افواج پر فخر ہے پاکستان کی افواج نے خطے میں ہمیشہ امن و امان کو فروغ دیا اور جب بات پاکستان کے تحفظ کی آئی تو انڈیا کو منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے اور بھارت کو منہ توڑ جواب دیا بھی اس موقع پر تاجروں کی کثیر تعداد نے پاکستان زندہ باد پاک افواج پائندہ باد کے نعروں سے راولپنڈی کی فضائیں گونج اٹھی، بھارت نے حملہ میں پہل کی اور پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری سمجھنے کی فاش غلطی کی اور اب  اپنے زخم چاٹ رہا ہے۔پاکستانی الفتح میزائیوںنے بھاری  فوجی تنصیبات کو چن چن کر نشانہ بنایا اور انہیں  نیست و نابود کر دیا۔ پاک فضائیہ کے شاہین  جھپٹ پلٹ  اور پلٹ جھپٹ کر دشمنوں پر قیامت ڈھا رہے ہیں۔پاکستان نے بھارت کے بزدلانہ حملوں کا منہ توڑ جواب دیا ۔

ای پیپر دی نیشن