راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماء حاجی پرویز خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ راولپنڈی میں پاکستان زندہ آباد ریلی کا انعقاد آج بروزاتوار کیا جائے گا انھوں نے کہا کہ تمام پارلیمنٹرینز ، تاجر برادری اور ایجوکیشن سے وابستہ لوگ آگے بڑھیں اور اپنی پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے پاک فوج زندہ آباد ریلی میں بھر پور شرکت کے ملک دشمن قوتوں کو پیغام دیں کہ اس سبز ہلا لی پرچم تلے ہم سب ایک ہیں۔ حاجی پرویز خان نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیکر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔