فوارہ چوک راولپنڈی میں قائم روز سینما گرانے کا کام شروع

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)فوارہ چوک راولپنڈی میں قائم روز سینما گرانے کا کام شروع کر دیا گیا میونسپل کارپوریشن راولپنڈی نے سینما کی عمارت گرانے کا کام رات گئے شروع کیا اتوار کے روز سینما گرانے کے دوران گنجمنڈی روڈ کو مکمل بند کر کے راجہ بازار کی گذشتہ کئی ماہ سے ٹریفک کیلئے بند سڑک کو کھولا گیا مرکزی انجمن تاجران کے سینئر رہنما ملک شاہد غفور پراچہ نے بتایا کہ یہ تاثر درست نہیں کہ راجہ بازار ٹریفک کیلئے باضابطہ کھولی گئی ہے بلکہ یہ گنجمنڈی ، کنک منڈی روڈ کی روز سینما گرانے کے دوران ملبہ گرنے کے باعث بندش کی وجہ سے کھولی گئی ۔

ای پیپر دی نیشن