کھنڈہ (نامہ نگار)چیئرمین مانیٹرنگ کمیٹی، ممبر پنجا ب اسمبلی چوہدری شیر علی خان نے ملک میں ہنگامی صورتحال کے پیش نظر گزشتہ روز تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتا ل پنڈیگھیب کا دورہ کیا ،اس موقع پر سابق چیئرمین بلدیہ آفتاب احمد حیدری میر نویداختر چوہدری عابد حسین حاجی گلاب خان بھی ان کے ہمراہ تھے دور ے کے دوران ایم ایس ڈاکٹر اختر نے ممبر پنجا ب اسمبلی کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں کسی بھی ایمرجنسی کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ان اقدامات میں ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف، کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں، جبکہ 60 فیصد سے زائد بیڈ ایمرجنسی کے لیے مختص کر دیے گئے ہیں نیز ہاسپٹل میں ادویات کی وافر مقدار اور مریضوں کو تمام ٹیسٹ کی سہولت بھی موجود ہے، دورے کے دوران چوہدری شیر علی نے کہا کہ ملک اس وقت حالت جنگ میں ہے تمام شعبہ جات میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام سٹاف،عملہ کو اپنی خدمات سرانجام دینے کے لیے ہمہ وقت تیار رہنا چاہیے اس موقع پر ڈی ایس پی پنڈی سجاد حسین حافظ اشفاق احمد سمیت محکمہ مال کے افسران موجود تھے۔