اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے )امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو اب بھارت پر برتری حاصل ہوچکی ہے، اْمید ہے کہ حکومت جیتی ہوئی جنگ مذاکرات کی میز پر نہیں ہارے گی۔ وقت آگیا ہے کہ مسئلہ کشمیر پوری قوت سے اٹھایا جائے، قوم کشمیر پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں کرے گی، اس پراقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق پیش رفت ہونی چاہیے۔سندھ طاس معاہدے پر مکمل عملدرآمد کروایا جائے۔