کئی وارداتیں‘ڈاکو شہریوں سے لاکھوں روپے‘زیورات‘قیمتی سامان چھین کرفرار

لاہور(نامہ نگار)شہر کے مختلف علاقوں میں ڈاکوئوں اورچوروں نے ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون،موٹر سائیکلیں ،گاڑیاں اوردیگرسامان لوٹ لیا۔ ڈاکوؤں نے اقبال ٹاؤن میں فصیح کے گھر میں گھس کراہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر6 لاکھ‘ زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان،اچھرہ میں مصطفیٰ کی فیملی سے 3 لاکھ ‘زیورات اور موبائل فون،کاہنہ میں تصور سے ڈیڑھ لاکھ‘ موبائل فون،بادامی باغ میں ثقلین سے ایک لاکھ ‘ موبائل فون،مانگا منڈی  میں منتظر سے 87 ہزار‘ موبائل فون،راوی روڈمیں یونس سے 40 ہزار‘موبائل فون،غالب مارکیٹ میں عباس سے 31 ہزار ‘ موبائل فون،مصطفی آباد میں جہانزیب سے 20 ہزار ‘ موبائل فون لوٹ لیا ۔چوروں نے ڈیفنس، گجر پورہ اور شمالی چھاؤنی سے3 کاریں جبکہ لٹن روڈ، شیراکوٹ، نولکھا، اسلام پورہ، نصیر آباد،کاہنہ، ماڈل ٹاؤن ،نشتر کالونی،نواں کوٹ اور چوہنگ کے علاقوں سے 10 موٹر سائیکل چوری کرلئے۔

ای پیپر دی نیشن