سعودی شہری حمیدان الترکی کی19برس بعد امریکی جیل سے رہائی

ریاض(اے پی پی)امریکہ کی  عدالت نے سعودی شہری حمیدان الترکی کو جو گزشتہ 19 برس سے ریاست کولوراڈو کی جیل میں قید تھے، رہا کرنے کا فیصلہ جاری کیا ہے۔  فیصلہ سنائے جانے کے بعد حمیدان الترکی کو عدالت سے براہ راست امیگریشن سینٹر منتقل کردیا گیا جہاں سے انہیں مملکت بھیجا جائے گا۔  ان کی مملکت واپسی میں دو دن سے دو ماہ لگ سکتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن