گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سابق سیکرٹری ڈی سی کالونی وقاص شاہد کھوکھر اور معین احمد بٹ نے موجودہ حکومت کے حالیہ اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت عوام کی فلاح وبہبود اور ملکی ترقی کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز کے باوجود حکومت نے استحکام اور ترقی کی جانب اہم قدم اٹھائے ہیں،جس کے مثبت نتائج جلد سامنے آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیرِاعظم اور ان کی ٹیم عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے دن رات محنت کر رہے ہیں، اور جلد ہی معاشی استحکام کی منزل حاصل ہوگی۔وقاص شاہد کھوکھر اور معین احمد بٹ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ حکومت کے ساتھ تعاون کریں اور ترقی کے اس سفر میں اپنا کردار ادا کریں۔