لاہور (کامرس رپورٹر) محکمہ خزانہ نے لاہورکے ترقیاتی پروگرام کے لئے بجٹ جاری کر دیا۔ وزیراعلیٰ ڈویلپمنٹ پروگرام لاہور نشتر ٹائون زون ٹوکیلئے1 ارب 90 کروڑ جاری کیا گیا ، وزیراعلیٰ ڈویلپمنٹ پروگرام لاہورگلبرگ زون کیلئے47کروڑ 50لاکھ روپے کے فنڈز جاری کئے گئے۔