شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)مرکزی انجمن تاجران کے صدرو چیئرمین انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی امجد نذیر بٹ نے کہا ہے کہ اس وقت ملکی سیاسی و معاشی استحکام اور دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے پوری قوم کو پاک فوج کی پشت پر کھڑا ہونے کی ضرورت ہے قومی ریاستی و ملکی سلامتی کے اداروں کیخلاف منفی پراپیگنڈا کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ان کا کڑا محاسبہ ناگزیر ہے پاک فوج ملکی سلامتی کی ضامن ہے جو وطن عزیز کی سرحدوں کے دفاع اور پائیدار قیام امن کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کررہی ہے ا ن کی قربانیوں کو جتنا خراج عقیدت پیش کیا جائے کم ہے، ملکی حالات کا تقاضا ہے کہ سیاسی عسکری قیادت ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو کر ملک دشمن قوتوں کے مذموم عزائم خاک میں ملانے کیلئے مشترکہ کردار ادا کرے۔