اسلام آباد ( خصوصی رپورٹ )ممتاز قانون دان اورچیئرمین شارپ لیاقت بنوری ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں کہا ہیکہ لطیف کھوسہ جب سے پی ٹی آئی میں آئے ہیں ان کے گفتار کا انداز تبدیل ہونے کی وجہ سے کے ذاتی کردار کو نقصان پہنچ رہا ہے،جس کی وجہ سے پوری وکلا برادری کے امیج پر بھی برا اثر پڑ رہا ہے۔ لطیف کھوسہ کی طرف سے26 نومبر کو اسلام آباد میں ریاستی اداروں کی جانب سے احتجاج کرنے والوں پر فائرنگ کا الزام عائد کرتے ہوئے با قاعدہ طور پر 278 افراد کی ہلاکت کا دعوی کیا جو کہ مکمل طور پر جھوٹ ثابت ہوا۔ اس الزام کو تو لطیف کھوسہ کی پارٹی کے چیئر مین نے بھی مستر د کر دیاہے۔ لطیف کھوسہ اپنے پیشے کے وقار کو مد نظر رکھتے ہوئے اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے سفید جھوٹ اور الزام تراشی پر معافی مانگیں پی ٹی آئی کے موجودہ چیئر مین بیرسٹر گو ہر سچائی اور دیانتدارانہ سٹینڈ لینے پر تمام قوم خصوصا وکلا برادری میں نہایت قابل احترام مقا م حا صل کر چکے ہیں