اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) آل پاکستان انجمن تاجراں اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ ،سیکرٹری و کنونیئر ٹرریڈز کمیٹی آئی سی سی آئی خالد چوہدری ، سپر مارکیٹ کے صدر شہزاد شبیر عباسی،بلیو ایریا کے صدر راجہ حسن اختر، کراچی کمپنی کے نائب صدر شاہد عباسی ، آب پارہ کے جنرل سیکرٹری اختر عباسی،جی الیون کے صدر چوہدری آفتاب گجر ،جی ٹین مرکز کے صدر عابد عباسی اور ستارہ مارکیٹ کے صدر سید الطاف حسین شاہ نے کہا ہے کہ دو سال سے سی ڈی اے مختلف مارکیٹوں میں ملٹی سٹوری پارکنگ تعمیر کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے لیکن تاحال اس میں کامیاب نہیں ہو سکا، صرف بلیو ایریا میں ایک پلازہ کی تعمیر شروع کی گئی ہے لیکن اس کی تکمیل میں بھی چار سال کا عرصہ لگے گا . مارکیٹوں میں پارکنگ ایریا نہ ہونے کی وجہ سے گاہکوں نے مارکیٹ کا رخ کرنا چھوڑ دیا ہے بلیو ایریا ، آب پارہ ، جی الیون اور ایف ٹین میں پارکنگ مسائل گھمبیر صورت اختیار کر چکا ہے ،بلیو ایریا میں گرین ایریا میں عارضی پارکنگ بنائی جا سکتی ہے، اسی طرح اسلام آباد کی سب سے قدیم مارکیٹ میں پارکنگ کی صورتحال انتہائی خراب ہے جبکہ سابقہ جی ٹی ایس اڈہ کی جگہ سی ڈی اے نے ملٹی سٹوری پارکنگ پلازہ کی تعمیر کا منصوبہ بنایا تھا لیکن ایسا محسوس ہوتا ہے کہ آب پارہ پارکنگ پلازہ سرخ فیتے کی نذر ہو چکا ہے انہوں نے مزید کہا کہ مارکیٹ سے دور پارکنگ سے چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا ہے اس فوری طور پر سی ڈی ا سے ملٹی سٹوری پارکنگ تعمیر کرے۔