اسلا م آباد؍ نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارت کی سائبر دہشتگردی پر پاکستانی ہیکرز نے جوابی وار کیا ہے۔ پاکستانی ہیکرز نے آپریشن سالار کے تحت 4 بھارتی ویب سائٹ ہیک کر لیں۔ بھارت کی چار بڑی ویب سائٹس کو ہیک کرکے ان کا ڈیٹا حاصل کیا گیا۔ پاکستانی ہیکرز نے بھارتی ویب سائیٹوں پر پاکستانی پرچم لگا دیا۔ گمراہ کن پراپیگنڈا بے نقاب کرنے پر بھارتی ویب سائٹ دی وائر کو بلاک دیا گیا۔ بھارت کی وزارت آئی ٹی نے حقائق سے پردہ اٹھانے پر دی وائر کو بلاک کیا۔