وہاڑی چیمپئن لیگ کی تیاریاں مکمل ٗ 5 اپریل سے ایونٹ کا باقاعد ہ آغاز

وہاڑی ( خصوصی رپورٹر+ ڈسٹرکٹ رپورٹر + نامہ نگار+ سٹی رپورٹر) وہاڑی کے شائقین کرکٹ کیلئے  مقامی کرکٹ میں پی ایس ایل کی طرز پر وہاڑی چیمپئن لیگ (VCL) کے انعقاد کیلئے تیاریاں مکمل کر لی گئیں ، 5 اپریل سے بین الاضلاعی ٹیموں پر مشتمل مقامی چیمپئن لیگ VCL کیلئے ابتداء طور پر ہوٹل میں ہونیوالی ڈرافٹنگ میں تمام ٹیموں نے حصہ لیا اور اپنی اپنی ٹیموں کی لائن اپ مکمل کرلی ۔ تقریب میں چیئرمین محمد عمران قمر ، آرگنائزنگ کمیٹی میں عاصم مرزا، عبدالرحمن، اور ماجد رفیق ، حاجی مون خورشید ، میاں جاوید دوکوٹہ ، فرحان عمران سمیٹ ٹیم افیشلز ٹیم مالکان سمیت کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی ۔ چیئرمین ٹورنامنٹ عمران قمر نے کہا کہ مصنوعی روشنیوں میں کھیلے جانیوالے وہاڑی کے پہلے ٹورنامنٹ میں مقامی کھلاڑیوں کیساتھ انٹرنیشنل کھلاڑی بھی ایکشن میں نظر آئیں گے ۔ ایونٹ کا باقاعدہ آغاز 5 اپریل سے ہوگا۔آرگنائز ٹورنامنٹ عاصم مرزا نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی جو وہاڑی کی سطح پر نیشنل معیار کا ٹورنامنٹ ہوگا۔ اس میں پہلی بار ریوو سسٹم ، تھرڈ امپائر ، ری پلے سسٹم متعارف کروایا گیا ۔

ای پیپر دی نیشن