راولپنڈی کی بارانی زرعی یونیورسٹی میں جنسی اسکینڈل پر تحقیقات مکمل کر لی گئیں۔تحقیقات کے بعد جنسی اسکینڈل میں ملوث 3 طالبعلموں کو یونیورسٹی سے نکال دیا گیا۔ منیب احمد، انیب ایاز اور سعدریاض کو کمیٹی کی سفارشات پر یونیورسٹی سے نکالا گیا ہے۔یونیورسٹی انتظامیہ نے تینوں طالبعلموں کے نتائج بھی منسوخ کر دیے ہیں۔ تینوں طالبعلموں کیخلاف متاثرہ طالبعلم عبدالرحمان کی مدعیت میں مقدمہ درج کیاگیاتھا۔مقدمے کے اندراج کے بعد پولیس نے تینوں طالبعلموں کو یونیورسٹی سےگرفتار کیا تھا جب کہ ایک تحقیقاتی کمیٹی بنائی گئی تھی جس نے اسکینڈل کی مکمل تحقیقات کرکے رپورٹ مرتب کی۔کمیٹی کی تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں یونیورسٹی انتظامیہ نے ملوث طلبہ کے خلاف کارروائی کی ہے۔