کھنڈا(نامہ نگار)تحصیل جنڈ انتظامیہ کی نااہلی کی بنا پر کھنڈا، کسراں،کامرہ ،میانوالہ و دیگر علاقوں میں قصاب عوام کو مضر صحت اور بیمار جانوروں کا پانی ملا گوشت کھلا رہے ہیں قصاب جانوروں کو سلاٹر ہاس کی بجائے اپنے ڈیروں اور دکانوں پر ہی ذبح کرتے ہیں متعدد قصابوں نے باسی گوشت فریزر میں رکھا ہوتا ہے ان قصابوں کو چیک کرنے والے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے افسران اور ویٹرنری ڈاکٹر بھی لمبی تان کرسوگئے ہیں شہریوں نے ڈی سی اٹک را عاطف رضا سے مطالبہ کیا ہے کہ ویٹرنری ڈاکٹر ,پنجاب فوڈ اتھارٹی کی میٹ سیفٹی ٹیم کو پابند کیا جائے کہ وہ قصابوں کوروزانہ کی بنیاد پر چیک کریں تاکہ شہری صحت مند جانوروں کا معیاری ,صحت افزا گوشت خرید سکیں ڈاکٹر موقع پر جانورکو باقاعدہ چیک کرکے صحت مند ہونے پر قصاب کوذبح کرنے کی اجازت دیں۔