اسلام آباد(خبرنگار)فیڈرل گورنمنٹ کالج ٹیچرز ایسوسی ایشن(ایف جی سی ٹی اے)نے آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس (اگیگا)کے زیر اہتمام آج سے شروع ہونے والے احتجاجی دھرنے میں بھرپور شرکت کا اعلان کیا ہے جو پارلیمنٹ بلڈنگ کے سامنے غیر معینہ مدت تک دیا جائے گا ایسوسی ایشن نے اگیگا کے مطالبات کی بھرپور حمایت کا اظہار کیا ایف جی سی ٹی اے کے جنرل سیکرٹری پروفیسر طاہر بھٹی نے تمام کالج اساتذہ پر زور دیا کہ وہ بھرپور انداز میں احتجاج میں شامل ہوں انہوں نے 25%ٹیکس چھوٹ کے خاتمے کے بعد اساتذہ کی تنخواہوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے، اساتذہ جولائی 2024کے مقابلے میں اب ماہانہ 50,000سے 100,000روپے کم تنخواہ وصول کر رہے ہیں جو کہ نا انصافی ہے۔