ریاض گورائیہ جیسے محنتی ،تجربہ کار افراد کسی بھی محکمہ کی پہچان ہوتے ہیں

 گوجرخان (نامہ نگار) ریاض گورائیہ جیسے محنتی اور تجربہ کار افراد کسی بھی محکمہ کی پہچان ہوتے پولیس کے فرض شناس  اہلکار و افسران  کی عزت معاشرے میں بھی ہوتی ہے ان خیالات کا اظہار مرکزی انجمن تاجراں گوجرخان کے سینئر نائب صدر غلام قمر نے سب انسپکٹر ریاض گورائیہ کو  انسپکٹر کے عہدے پر ترقی ملنے پر وفد کے ہمراہ مبارکباد دیتے ہوئے کیا  اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ گوجرخان ملک نذیر احمد گھیبہ بھی موجود تھے وفد میں حاجی شیخ الطاف مرزا منور حسین حاجی ملک محبوب حسین حاجی شاہد قریشی مرزا تیمور وارثی راجہ سرفرازراجہ عبدالصبور کیانی چوہدری ذوالفقار آف ملالہ طارق صراف راجہ خاقان بابر کیانی رضوان حمید راجہ جلیل کیانی کبیر احمد اسد قمر شعبان مرزا اور دیگر موجود تھے ایس ایچ او ملک نذیر گھیبہ نے کہا کہ جرائم پیشہ  عناصر کے خلاف کسی دبائو میں آئے بغیر بلاتفریق کارروائیاں جاری رہے گی سول سوسائٹی کو بھی اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

ای پیپر دی نیشن