کراچی کے بعد میرپور خاص میں مظاہرین نے غیر ملکی فوڈ چین کو آگ لگا دی

  میر پور خاص(آئی این پی ) کراچی کے بعد میرپورخاص میں مظاہرین نے غیر ملکی فوڈ چین شاپ کو آگ لگا دی جبکہ پولیس پر پتھرا ئوسے ایس ایچ او سمیت پانچ اہلکار زخمی ہوگئے۔تفصیل کے مطابق کراچی کے بعد میرپور خاص میں فلسطین کی حمایت میں احتجاج کرنے والے مظاہرین نے غیر ملکی فوڈ چین شاپ کو آگ لگادی ۔مظاہرین کے پولیس پر پتھرائو سے ایس ایچ او سمیت پانچ اہلکار زخمی ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے  کہ  گیارہ حملہ آوروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے، مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کی۔ایس ایس پی میرپورخاص سمیرنور نے بتایا مظاہرین نے غیر ملکی فوڈ چین شاپ پر حملہ کرکے آگ لگائی، مظاہرین کے خلاف مقدمہ درج کریں گے۔ یاد رہے کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس خیابان اتحاد میں واقع غیرملکی فوڈ چین پر مشتعل افراد نے حملہ کردیا تھا ، درجنوں مشتعل افراد نے غیرملکی فوڈ چین کے ریسٹورنٹ پر پتھرا کیا اور نعرے بازی کرتے رہے۔مشتعل افراد نے فوڈ شاپ کے باہر گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا، ایس ایس پی ساوتھ کا کہنا تھا کہ مشتعل افراد نے فوڈشاپ میں توڑ پھوڑ کی اور گیٹ کا شیشہ توڑا گیا تاہم اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور توڑ پھوڑ میں ملوث متعدد افراد کو حراست میں لے لیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن