پاکستان کا درمیانی رینج کے حتف فور شاہین ون بیلنسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ، نو سو کلومیٹر تک مارکرسکتاہے.

10 اپریل 2013 (11:35)

آئی ایس پی آر کے مطابق حتف فور شاہین ون میزائل نو سو کلومیٹرتک مار کرسکتاہے اور جوہری اور روایتی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتاہے،،،ڈائریکٹرجنرل سٹریٹجک پلان ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ خالد قدوائی ،،چیئرمین نیسکام محمد عرفان برنی اور دیگراعلیٰ حکام بھی میزائل تجربے کےوقت موجود تھے،،،صدر آصف زرداری ،نگران وزیراعظم میرہزار خان کھوسو ،لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ خالد قدوائی نے کامیاب میزائل تجربے پرسائنس دانوں اور انجینئرز کو مبارک باد دی ہے .