پاکستان کو 2.3 ارب ڈالر دینے کیلئے آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اہم اجلاس آج ہوگا

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ایگزیکٹو بورڈ کا اہم اجلاس آج منعقد ہو رہا ہے جس میں پاکستان کو 2.3 ارب ڈالر کی فراہمی کی منظوری دی جائے گی ذرائع کے مطابق اس رقم میں ایک ارب ڈالر ایکسٹنڈڈ فنڈ فیسیلیٹی جبکہ 1.3 ارب ڈالر ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسیلیٹی کے تحت دیئے جائیں گے منظوری کے بعد ایک ارب ڈالر کی پہلی قسط فوری طور پر جاری کی جائے گی جبکہ باقی رقم آر ایس ایف پروگرام کے تحت مختلف اقساط میں پاکستان کو ملے گی ای ایف ایف پروگرام کی مدت 37 ماہ جبکہ آر ایس ایف کی مدت 28 ماہ مقرر کی گئی ہے وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ اس اجلاس میں موجودہ قرض پروگرام کا پہلا جائزہ پیش کیا جائے گا اور پاکستان نے اس دوران اہم معاشی اہداف کامیابی سے حاصل کیے ہیں جن میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب پرائمری بیلنس اور صوبائی سرپلس شامل ہیں معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے یہ فنڈنگ پاکستان کی معیشت کو سہارا دینے اور مالیاتی استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے نہایت اہم ہے اس دوران بھارت کی جانب سے اس اجلاس کو رکوانے کی ناکام کوشش بھی کی گئی تاہم ناکامی کے بعد بھارت نے بورڈ میں موجود اپنے نمائندے کو عہدے سے ہٹا دیا یاد رہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کیلئے آئی ایم ایف کا وفد 14 مئی سے 22 مئی تک پاکستان کا دورہ کرے گا جس میں بجٹ اہداف اور مالیاتی پالیسیوں پر اہم مذاکرات ہوں گے

ای پیپر دی نیشن