راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے )تھانہ صادق آباد پولیس نے تفتیش کرتے ہوئے چند روز قبل گھر میں فائرنگ سے شہری کے اندھے قتل کا معمہ حل کردیا،مقتول کی اہلیہ ہی قاتل نکلی،خاتون نے اپنے ساتھی کے ساتھ ملکر اپنے شوہر شہزاد کو قتل کردیا تھا، واقعہ کا مقدمہ مقتول کے والد کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا تھا،صادق آباد پولیس نے خاتون کو شامل تفتیش کیا تو اس نے ساتھی کے ساتھ ملکر اپنے شوہر کو قتل کرنے کا اعتراف کیا،خاتون کے ساتھی کی گرفتاری کے لیے ریڈز کئے جا رہے ہیں، ایس پی راول محمد حسیب راجہ کا کہنا تھاکہ زیر حراست کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔