جنڈ (نامہ نگار) ملک عظمت نواز محب وطن پاکستانی ہیں وہ اپنی خدمات او جی ڈی سی جنڈ دکھنی آئل اینڈ فیلڈ گیس میں احسن طر یقے سے سرانجام دے رہے ہیں انھوں نے بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کو عظیم خراج عقیدت پیش کرنے والے اور لکھنے کا نیا سٹائل ایجاد کرنے والے محب وطن پاکستانی نوجوان انور خان کو محنت اور محبت سے تعبیر کیا۔ ملک عظمت نواز کا کہنا تھا کہ انور خان کے منفرد کارنامے کو جتنا بھی سراہا جائے کم ہے یہ تعمیری کوشش نہ صرف تحصیل جنڈ بلکہ اہل پاکستان کیلئے منفرد اعزاز ہے۔