قوم اس نازک صورتحال میں فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ھے، عابد زاہدی 

 کلرسیداں(نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے راہنما سابق ممبر بلدیہ کلرسیداں عابد زاہدی  نے کہاھے کہ پاک فوج کی بھارتی جارحیت کیخلاف بہادری کے ساتھ بھرپور کاروائی نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ھے۔پاکستانی قوم اس نازک صورتحال میں جذ بہ حب الوطنی سے سرشار ہوکر اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ھے بزدل دشمن کا رات کی تاریکی میں حملہ میں بے گناہ شہریوں کی  شہادت  کا بدلہ لینے کا وقت اگیا ھے۔پاک فورسز نے حملہ آور 7 طیار ے تباہ کرکے اکھنڈ بھارت کا غرور خاک میں  ملا دیا ۔ 

ای پیپر دی نیشن