قوم بھارتی دراندازی کیخلاف متحد،افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں:ہشام الٰہی ظہیر  

لاہور (خصوصی نامہ نگار) مولانا عبد الخبیر آزاد کی جمعیت اہلحدیث کے مرکزی سیکریٹریٹ لاہور آمد رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین کی ڈاکٹر ہشام الہی ظہیر سے اہم ملاقات۔ملاقات میں بھارتی جارحیت، فرقہ واریت اور قومی یکجہتی پر تفصیلی گفتگو۔ ڈاکٹر علامہ ہشام الٰہی ظہیر اور مولانا عبد الخبیر آزاد کااسرائیل بھارتی جارحیت گٹھ جوڑ کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل زیر غور۔ علامہ ہشام الٰہی ظہیر نے کہا پاکستانی قوم جرأت و بہادری کی تصویر ہے۔ قوم بھارتی دراندازی کیخلاف متحد ہوچکی ہے۔ قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن