لاہور(نامہ نگار)اقبال ٹاؤن پولیس نے ریسکیو 15 کی کال پر کارروائی کرتے ہوئے اغوا ہونے والی لڑکی کو بازیاب کروا کر ملزم کو گرفتارکر لیا ہے۔ملزم انعام رسول نے جواں سالہ لڑکی رخسار کو چاقو کے زور پر مین بلیوارڈ سے اغوا کیاتھا۔ملزم لڑکی کو اغوا کر کے شاہدرہ لے گیا تھا۔ ملزم انعام کو سی سی ٹی وی ویڈیو میں لڑکی کو اغوا کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ پولیس نے شاہدرہ سے لڑکی کو بازیاب کروا لیا اور ملزم انعام کو چاقو سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم انعام لڑکی رخسار سے شادی کا جعلی نکاح نامہ بھی بنا کراسے ہراساں اور بلیک میل کرتا تھا۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔